13 جولائی 2012 - 19:30

ترک مسلمانوں نے سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم دین کی حمایت میں مظاہرےکئےہیں۔

ابنا: ترکی کے شہراستانبول میں مظاہرین نے سعودی عرب کےمسلمان رہنما شیخ نمرآل نمرکی حمایت میں مظاہرہ کرکےامریکہ مردہ آباد اسرائیل مردہ آباد کےنعرےلگائے۔

مظاہرین نےسعودی بادشاہ کی تصویریں بھی نذرآتش کیں۔

مظاہرین نے شیخ نمرکی گرفتاری کی مذمت کرتےہوئےاس ملک اوربحرین ویمن کےشہریوں کےخلاف سعودی فورسس کی تشددآمیزپالیسیوں اور اسلامی ممالک کےامور میں امریکہ اورصہیونی ریاست کی مداخلت کی مذمت کی۔

واضح رہےکہ سعودی فورسز نے چند روزقبل شیخ نمرکی گاڑی کاپیچھاکیااور اس پرفائرنگ کرکے انھیں گرفتارکرلیا۔

شیخ نمر آل سعود کی پالیسیوں پرشدیدتنقیداورشیعہ مسلمانوں نیزاس ملک کےشہریوں کےساتھ امتیازی سلوک کی سخت مذمت کرتے رہےہیں۔

....... /169